سورة المآئدہ - آیت 69

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئُونَ وَالنَّصَارَىٰ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی اور صابی اور نصارٰی ہوئے، جو بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور اس نے نیک عمل کیے تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔“ (٦٩)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

48: یہی مضمون سورۃ بقرہ کی آیت 62 (62:2) میں گذرا ہے۔ اس کا حاشیہ ملاحظہ فرمائیے۔