سورة الاخلاص - آیت 1

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہو کہ وہ اللہ ایک ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الاخلاص مکی ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی توحید کا تصور پیش کیا گیا ہے حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ قریش کے لوگوں نے رسول اللہ سے کہا کہ آپ اپنے رب کانسب ہمیں بتائیے اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ (٢) احادیث میں اس سورۃ کو ثلت قرآن قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سورۃ میں اسلام کے بنیادی عقائد (توحید نبوت اور آخرت) میں سے ایک توحید کو چار مختصر فقروں میں جامع طور پر بیان کردیا گیا ہے۔