سورة التکاثر - آیت 1

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہیں مال کی ہوس نے ہلاک کر دیاہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر تشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مدنی ہے یعنی بعض نے اسے مکی قرار دیا ہے اور بعض نے مدنی۔ اس سورۃ میں انسان کو اس کی مال کی حرص اور غفلت پرچونکا یا گیا ہے نیز دنیا پرستی کے برے انجام سے خبردار کیا گیا ہے۔