سورة الشرح - آیت 1

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی کیا نہیں ہم نے آپ کا سینہ آپ کے لیے کھول دیا؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الم نشرح مکی ہے اور ابتدائی عہد کی تنزیلات سے ہے اسکا مقصد بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا ہے نیزآپ کو بتایا گیا کہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشقت دکھاناضروری ہے۔