سورة الشمس - آیت 1
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سورج اور اس کی دھوپ کی قسم۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکہ معظمہ میں ابتدائی دور کی تنزیلات سے ہے اس میں نیکی اور بدی کے درمیان فرق کو سمجھایا گیا ہے اور جو لوگ برے انجام سے نہیں ڈرتے ان کو ڈرایا ہے۔