سورة الغاشية - آیت 1
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا تمہیں اس چھا جانے والی قیامت کی خبر پہنچی ہے؟
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور ابتدائی عہد کی تنزیلات سے ہے ان سورتوں میں توحید وآخرت کے موضوع کا اعادہ ہے مگر اسلوب اور انداز بیان دوسرا ہے۔