سورة الجمعة - آیت 5

مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جن لوگوں کو توراۃ کا حامل بنایا گیا۔ انہوں نے اس کو نہ اٹھایا۔ ان کی مثال اس گدھے جیسی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں اس سے بھی زیادہ بری مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلادیا اور ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) آیت ٥ میں بتایا کہ یہود پر تورات کابوجھ ڈالا گیا تھا لیکن انہوں نے اس کی تعلیمات اور ہدایات کی پرونہ کی اور انہ اس پر عمل پیرا ہوئے بلاشبہ تورات علم وحکمت کا خزینہ تھی مگر جب یہ اس سے منقطع نہیں ہوئے تو ان کی مثال گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں اور اسے کچھ معلوم نہیں کہ اس کی پیٹھ پر کیا ہے؟۔ (٤) تورات میں جو بشارت نبی آخرالزمان کے متعلق تھیں اور جو دلائل وبراہین آپ کی رسالت پر قائم کیے تھے ان کو جھٹلانا گویا اللہ تعالیٰ کی کتاب کو جھٹلانا ہے۔