سورة الذاريات - آیت 28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو ابراہیم نے ان سے خوف محسوس کیا انہوں (فرشتوں) نے کہا۔ ڈریے نہیں اور انہوں نے اسے ایک صاحب علم بیٹے کی خوشخبری سنائی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤)۔ مجموعہ آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم کو جس لڑکے کی بشارت دی گئی وہ حضرت اسحاق ہیں چنانچہ جب خوش خبری ملی تو حضرت سارہ چیختی ہوئی آگے بڑھیں اور بائبل میں ہے کہ اس وقت حضرت ابراہیم کی عمر سو سال اور حضرت سارہ کی عمر ٩٠ سال تھی۔