سورة ق - آیت 15
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ہیں ؟ بلکہ یہ لوگ نئے سرے سے پیدا کرنے کے بارے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥)۔ آیت ١٥ میں آخرت کے ثبوت پر عقلی استدلال کیا ہے۔