سورة الحجرات - آیت 10

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ سے ڈرو۔ تاکہ کہ تم پر رحم کیا جائے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤)۔ آیت نمبر ٩، ١٠ میں مسلمانوں کی باہمی لڑائی کے متعلق ضروری ہدایت دی ہیں کہ ان میں صلح کرادو اور اگر ان میں سے کوئی ایک فریق صلح پر آمادہ نہ ہو اور وہ ظلم اور زیادتی کررہا ہو تو اسے راہ راست پر لاؤ، حدیث میں ہے کہ اگر کوئی مسلمان دوسرے پر ظلم کرے تو اسے ظلم سے روکنا بھی اس کی مدد میں داخل ہے۔