سورة الزخرف - آیت 10

الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اسی نے تمہارے لیے اس زمین کو گہوارہ بنایا اور اس میں تمہارے لیے راستے بناۓ تاکہ تم منزل مقصود کی راہ پا سکو

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) کرہ ارضی کی ساخت اللہ تعالیٰ نے اس طرح بنائی کہ انسان آرام وسکون سے اس پر اس طرح زندگی بسر کررہا ہے جیسے بچہ گہوارے میں آرام وسکون محسوس کرتا ہے اور انسان کی نقل وحرکت کے لیے پہاڑوں کے درے اور دریا قدرتی راستوں کا کام دے رہے ہیں حالانکہ زمین ایک کرہ ہے جوفضا میں معلق ہے اور ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے محور پرگھوم رہا ہے اور نہ جانے اس کی تہ میں اللہ تعالیٰ نے کتنے خزانے جمع کررکھے ہیں جو انسانی آبادی کی ترقی کے لیے تاقیامت نہ ختم ہونے والے ہیں۔