سورة فصلت - آیت 26

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَٰذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

منکرین حق کہتے ہیں کہ اس قرآن کو بالکل نہ سنو اور جب یہ سنایا جائے تو شوروغل کرو، شاید کہ اسی طرح تم غالب آجاؤ

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آیت ٢٦ میں کافروں کے اس منصوبے کا ذکر ہے جو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت تبلیغ کے کام کو روکنے کے لیے کام میں لارہے تھے کہ قرآن نہ خود سنو اور نہ کسی دوسرے کوسننے دو۔ اس طرح کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قرآن سناناشروع کریں تو شوروغل سے آپ کی آواز دبانے کی کوشش کرو۔