سورة غافر - آیت 69
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اللہ کی آیات میں جھگڑتے ہیں کہ کہاں سے وہ بھٹکائے جا رہے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٩) آیت ٦٩، ٧٠ میں اللہ تعالیٰ کی آیات میں جھگڑا کرنے والوں اور ان کی تکذیب کرنے والوں کا انجام ذکر کیا گیا ہے جبکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صبر کی تلقین کی گئی ہے۔