سورة غافر - آیت 4

مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کی آیات میں جھگڑا صرف وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا ہے۔ اے نبی آپ کو ان کی بھاگ دوڑ کسی دھوکے میں نہ مبتلا نہ کر دے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) آیت ٤ میں جھگڑے کی مذمت کی ہے اس سے کچ بحثیاں مراد ہیں ورنہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے بحث کرنا ممدوح اور اہل علم کا مشغلہ چلاآیا ہے۔