سورة الزمر - آیت 2
إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے کرو۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) قرآن کی حقانیت بیان کرنے کے بعد دعوت اسلامی کے مقصد اصلی کی نشان دہی کی ہے یعنی اللہ کی عباسدت کرنا اور دین کواسی کے لیے خالص کرنا۔