سورة الصافات - آیت 7

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کردیا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) عرب میں کہانت کا بہت چرچا تھا اور کاہن غیب کی خبریں دیتے رہتے تھے ان کا دعوی تھا کہ جن وشیاطین ہمارے قبضہ میں ہیں اور وہ انہیں ہر طرح کی خبریں لاکردیتے ہیں جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نبوت کا دعوی کیا تو کفار مکہ نے آپ پر بھی کہانت کا الزام لگایاان کے جواب میں اللہ نے فرمایا کہ ملا اعلی تک شیاطین کی رسائی ممکن نہیں اگر وہ ملا اعلی سے کوئی خبر سننے کی کوشش کرتے ہیں تو شہاب ثاقب ان کا تعاقب کرتا ہے اس طرح ملا اعلی کے اس نظام میں شیاطین کی دخل اندازی ممکن نہیں۔