سورة يس - آیت 5

تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ قرآن غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور عہد وسطی کی تنزیلات سے ہے۔ اس سورۃ میں کفار قریش کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر ایمان نہ لانے اور ظلم وستم سے اس کا مقابلہ کرنے کے انجام سے ڈرایا گیا ہے تاہم دوسری مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی تینوں امور پر استدلال کیا گیا ہے جن کا تعلق بنیادی عقائد سے ہے۔ (الف) آثار کائنات سے توحید پراستدلال (ب) آخرت پر استدلال (ج) رسالت محمدی پر استدلال۔ کہ انبیاء اپنی تبلیغ پر کچھ اجرت طلب نہیں کرتے اور ان کی دعوت عقل سلیم کو اپیل کرتی ہے لہذا وہ سچے نبی ہیں۔