سورة العنكبوت - آیت 69
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ ہمارے لیے محنت کریں گے ہم انہیں اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیک لوگوں کے ساتھ ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢٣) ہم بھی ان پر اپنی راہیں کھول دین گے یعنی نیکی کے راستے پر چلنے کی زیادہ توفیق دیں گے۔ ہدایت کے چار مرتبے ہوتے ہیں، یعنی ہدایت وجدان، ہدایت حواس، ہدایت عقل اور ہدایت وحی، پہلے دو مرتبوں میں انسان اور حیوان مشترک ہیں، جوہرعقل اس قوت کی ایک ترقی یافتہ حالت ہے جس نے حیوانات میں وجدان اور حواس کی روشنی پیدا کردی، عقل کی ہدایت نہ تو ہر حال میں کافی ہے اور نہ موثر۔ لہذا اللہ کی ربوبیت نے ایک چوتھے مرتبہ ہدایت کا سامان کردیا، یہی مرتبہ ہدایت ہے جسے وہ وحی ونبوت کی ہدایت سے موسوم کرتا ہے انسان کی روحانی سعادت وشقاوت وحی نبوت کی ہدایت سے ہی متعلق ہے۔