سورة آل عمران - آیت 46
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ لوگوں سے گہوارہ اور پختہ عمر میں باتیں کرے گا اور وہ نیک لوگوں میں سے ہو گا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
19: اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم (رض) کی پاک دامنی واضح کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو معجزے کے طور پر اس وقت بات کرنے کی قدرت عطا فرمائی تھی جب دودھ پیتے بچے تھے اس کا ذکر سورۂ مریم (٢٩ تا ٣٣) میں آیا ہے۔