سورة العنكبوت - آیت 38

وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَاكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور عاد وثمود کو ہم نے ہلاک کیا جہاں وہ رہتے تھے تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو۔ ان کے اعمال کو شیطان نے ان کے لیے فیشن بنادیا تھا اور انہیں راہ راست سے گمراہ کردیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھنے والے تھے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) عاد وثمود جن علاقوں میں آباد تھے ان سے عرب بخوبی واقف تھے اور ان کی آبادیوں کے آثار تجارتی قافلوں کو تجارتی شاہراہ سے نظر آتے تھے اس لیے قرآن نے قدتبین لکم من مساکنھم، فرمایا ہے۔