سورة العنكبوت - آیت 8

وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِن جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے اگر وہ مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ شریک ٹھہرائے جسے تو نہیں جانتا۔ تو ان کی اطاعت نہیں کرنا۔ میری طرف ہی تم نے پلٹ کر آنا ہے میں تمہیں بتاؤں گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) اس وقت بعض نوجوانوں پر ان کے والدین زور ڈالتے ہیں کہ تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ چھوڑ دو اس کے جواب میں آیت نمبر ٨ نازل ہوئی۔