سورة النمل - آیت 70

وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی ان کے حال پر غم نہ کرو اور نہ ان کی شراتوں پر دل گرفتہ ہوں۔“ (٧٠)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) آیت ٧٠ میں نبی کو تسلی دی ہے کہ ان سازشوں سے تنگ دل نہ ہوں عنقریب عذاب کا کچھ حصہ ان پر آکر رہے گا، کفار قریش کے ساتھ یہود بھی سازشوں میں شریک ہورہے تھے اس لیے قرآن کی حفاظت کے سلسلہ میں ان کو بھی مخاطب کیا ہے۔