سورة الفرقان - آیت 50

وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ وہ سبق سکھیں مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی راستہ اختیار نہیں کرتے۔“ (٥٠)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٠) اب آیت ٤٥ سے ٥٠ تک توحید پر کوئی دلیل پیش کیے ہیں اور یہ وہ کونی اور آفاقی دلائل ہیں جن پر قرآن نے بار بار غوروفکر کی دعوت دی ہے اس لیے آخر میں فرمایا (ولقد صرفناہ بینھم لیذکروا) کہ ہم نے گوناگوں اسالیب سے ان کو واضح کردیا ہے تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں۔