سورة المؤمنون - آیت 54

فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بس چھوڑو انہیں، ایک مقررہ وقت تک غفلت میں پڑے رہیں۔“ (٥٤)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٥٤) میں خطاب پیغمبر اسلام سے ہے۔ فرمایا ہدایت کی طرح شقاوت کا مزاج بھی ہمیشہ اسیک ہی طرح کا رہتا ہے۔ پس جس طرح پہلے ہوتا رہا ہے اب ببھی ہوگا، اور جو ماننے والے نہیں وہ کبھی نہیں مانیں گے۔ پس انہیں ان کی حالت میں چھوڑدو اور اپنا کام کیے جاؤ۔