سورة البقرة - آیت 252
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اللہ تعالیٰ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم حق کے ساتھ آپ پر پڑھتے ہیں یقین جانیں آپ رسولوں میں سے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پیغمبر اسلام سے خطاب کہ جنگ کی جو منزل تمہیں پیش آگئی ہے سنت الٰہی کا مقتضا یہی تھا کہ پیش آئے۔ ظلم و فساد کی مدافعت کے لیے اس منزل سے گزرنا ناگزیر ہے