سورة الأنبياء - آیت 6

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے پہلے کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ایمان لائی ہو کیا یہ ایمان لائیں گے ؟“ (٦)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٦) میں فرمایا اگر کوئی ایسی خبر دے دی جائے تو کیا تم فورا ایمان لے آؤ گے؟ تم سے پہلے جتنی سرکش قومیں ہلاک ہوئیں ان میں سے تو کوئی بھی ایمان نہیں لایا تھا اور پرستار ان حق کی طرح پرستار ان باطل کی سنت بھی ہمیشہ ایک ہی رہی ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گی۔