سورة مريم - آیت 28
يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے ہارون کی بہن نہ تیرا باپ برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی بدکار تھی۔ (٢٨)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٢٨) میں اخت ہارون سے مقصود حضرت مریم کا ایک رشتہ دار ہے جو نہایت پارسا شخص تھا، اس لیے ملامت کرنے والوں نے اس کی طرف نسبت دے کر ملامت کی، مسلم و ترمذی کی حدیث مغیرہ بن شعبہ میں یہ تفسیر خود آنحضرت سے منقول ہے۔