سورة مريم - آیت 16

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اے نبی قرآن مجید سے مریم کا حال بیان کرو۔ جب وہ اپنے گھروالوں سے الگ ہو کر شرقی جانب مکان میں گوشہ نشین ہوگئی۔ (١٦)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (١٦) میں (مکانا شرقیا) کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مریم ہیکل چھوڑ کر جہاں ان کی پرورش ہوئی تھی اپنے آبائی وطن ناصرہ میں چلی گئیں، یہ یروشلم کے شمال مشرق میں واقع ہے اور باشندگان یروشلم کے لیے مشرق کا حکم رکھتا ہے۔ انجیل سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ وہ اس معاملہ کا محل وقوع ناصرہ ہی بتلاتے ہیں۔ (لوقا : ٢٦: ١)