سورة الكهف - آیت 27
وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور تلاوت کرو جو آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے آپ پر کتاب میں وحی کی گئی ہے، اس کے ارشادات کو کوئی بدلنے والا نہیں اور نہ اس کے سوا آپ جائے پناہ پائیں گے۔“
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٢٧) میں فرمایا اللہ کی کتاب کی تلاوت میں مشول رہو، کلمات وحی نے جن باتوں کا اعلان کیا ہے انہیں کوئی بدل نہیں سکتا۔ اور انقلاب حال کا وقت اب دور نہیں ہے۔ جو ماننے والے نہیں ان کی فکر نہ کرو، جو ایمان لائے ہیں اور شب و روز اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں وہی تمہارے لیے بہت ہیں۔ انہی میں جی لگاؤ یہی دعوت حق کے چند بیج ہیں جو عنقریب ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرلیں گے۔