سورة الإسراء - آیت 78

أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ ۖ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” نماز قائم کرو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور فجرکے وقت قرآن پڑھا کریں۔ فجر کے وقت قرآن پڑھنا حاضر ہونے کا وقت ہے۔“ (٧٨)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٧٨) نے نماز کے وقات معین کردیے۔ فرمایا سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز کے اوقات ہیں۔ یعنی ظہر، عصر، مغرب اور عشا کے اوقات۔ نیز صبح کی تلاوت ہے یعنی صبح کی نماز ہے۔ نفل کے معنی کسی ایسی بات کے ہیں جو اصل مطلوب سے زیادہ ہو۔ پس فرمایا (نافلۃ لک) رات کا بھی کچھ حصہ جاگنے اور عبادت میں صرف کیا کرو۔ یہ تمہارے لیے عبادت کی مزید زیادتی ہوگی۔ اس آیت میں خطاب اگرچہ پیغمبر اسلام سے ہے لیکن حخم عام ہے اس سے معلوم ہوگیا کہ شب بیداری کی عبادت یعنی تہجد ایک مزید عبادت ہے اگر بن پڑے۔