سورة النحل - آیت 64

وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور ہم نے آپ پر کتاب نازل نہیں کی مگر اس لیے کہ آپ ان کے لیے کھول کر بیان کریں وہ بات جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے سراسر ہدایت اور رحمت ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔“ (٦٤)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٦٤) میں فرمایا تھا کہ الکتاب کا نزول ہدایت و رحمت ہے۔ آیت (٦٥) میں فرمایا یہ معاملہ ایسا ہی ہے جیسے باران رحمت کا نزول۔ وہ مردہ زمین کو زندہ کردیت ہے۔ یہ مردہ دلوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اس اسلوب موعظت کی تشریح پچھلی سورتوں کے نوٹوں میں گزر چکی ہے۔ نیز تفسیر فاتحہ میں۔