قَالُوا يَا هُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَمَا نَحْنُ بِتَارِكِي آلِهَتِنَا عَن قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ
” انہوں نے کہا اے ہود ! تو ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لے کر نہیں آیا اور ہم اپنے معبودوں کو تیرے کہنے پر ہرگز چھوڑنے والے نہیں اور نہ کسی طرح تجھ پر ایمان لانے والے ہیں۔“
حضرت ہود نے کہا تم کہتے ہو تمہارے معبودوں کی مجھ پر مار ہے، میں اعلان کرتا ہوں کہ مجھے تمہارے معبودوں سے کوئی سروکار نہیں، اب تم اور تمہارے معبود جو کچھ میرے خلاف کرسکتے ہو کر دیکھیں، تمہارا بھروسہ ان معبودوں پر ہے، میرا اللہ پر ہے جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے۔ میرا کام تبلیغ حق تھا، میں نے کردیا، اب اگر سچائی کی طرف سے تم نے رخ پھیر ہی لیا ہے تو جان لو کہ قانون الہی کے مطابق تمہاری جگہ کسی دوسری قوم کو مل جائے گی اور تم ہلاکت سے دور چار ہوگے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، مومنوں نے نجات پائی۔ سرکش ہلاک ہوئے۔