سورة البقرة - آیت 116
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۖ بَل لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے وہ تو اس سے پاک ہے بلکہ زمین و آسمان کی تمام مخلوق اس کی ملکیت ہے۔ اور ہر کوئی اس کا تابعدار ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
عیسائیوں کی یہ گمراہی کہ کتاب الٰہی کی تعلیم سے منحرف ہوگئے۔ اور ابنیت مسیح کے اعتقاد باطل پر اپنی کلیسائی گروہ بندی قائم کرلی۔