سورة الانعام - آیت 165

وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا جانشین بنایا اور تمہیں ایک دوسرے پر درجات میں بلند کیا تاکہ ان چیزوں میں تمہاری آزمائش کرے جو اس نے تمہیں دی ہیں بے شک آپ کا رب بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بے شک وہ بے حد بخشنے والا، مہربان ہے۔“ (١٦٥)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اس ایک آیت میں تین حقائق کی جانب اشارہ ہے ، ١۔ یہ واقعہ ہے کہ اللہ نے مسلمان کو خلعت خلافت دے کر بھیجا ہے ۔ ٢۔ یہ ایک صداقت ہے کہ باہمی امتیاز اور تفاضل موجود ہے ۔ ٣۔ یہ ایک سچائی ہے کہ خدا یہاں مجرموں کو سزا دیتا ہے وہاں نیک اور صالح بندوں کے لئے انتہا درجہ کا کرم فرما بھی ہے ۔