سورة الانعام - آیت 109
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِندَ اللَّهِ ۖ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور انہوں نے پختہ قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ آپ فرما دیں کہ نشانیاں تو صرف اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا معلوم کہ بے شک جب وہ آئیں گی تو یہ ایمان نہ لائیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ : مضبوط قسمیں ۔