سورة الانعام - آیت 13
وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں ٹھہرا ہوا ہے اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ کی بادشاہت میں داخل ہے وہی سنتا ہے اور وہی دل کی گہرائیوں سے آگاہ ہے ، آسمانوں کو اور زمین کو اسی نے پیدا کیا ہے تمام مخلوق کو کھانا دیتا ہے ، اپنی ذات کے لئے اسے ایک حبہ کی ضرورت نہیں ، اس لئے عبادت اور ستائش کے لئے بھی وہی زیبا ہے ، ﴿أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ﴾ سے مراد پہلا نہیں بلکہ وہ جو اسلام کا سطحی نمائندہ ہو ، یعنی ” یرؤن لہ الاسلام‘‘ :