سورة المآئدہ - آیت 114
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” عیسیٰ ابن مریم نے کہا اے اللہ، ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان اتار جو ہمارے پہلوں اور پچھلوں کے لیے عید ہو اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو اور ہمیں رزق عطا فرما اور تو بہترین رزق دینے والا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مَائِدَةً: خوان ، مید سے مشتق ہے ، یعنی حرکت میں رہنے والی چیز خوان مختلف مہانوں کے پیش کیا جاتا ہے ، اس لئے مائدہ کہا جاتا ہے ۔ عِيدًا: جشن ، یوم مسرت ۔