سورة المآئدہ - آیت 98

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جان لو کہ بے شک اللہ بہت سخت عذاب والا ہے اور یقیناً اللہ بے حد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔“ (٩٨)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٣) یعنی اللہ تعالیٰ مجرموں اور گنہ گاروں کے لئے جہاں سخت گیر ہے ، وہاں اپنے بندوں کے لئے غفور اور رحیم بھی بدرجہ اتم ہے ، حل لغات : الحرام : عزت ، بیت الحرام ، یعنی عزت کا گھر ۔