سورة المآئدہ - آیت 43
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور وہ آپ کو کس طرح منصف بنائیں گے، حالانکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے۔ پھر وہ اس کے بعد پھرجاتے ہیں اور یہ لوگ ہرگز ایمان والے نہیں۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2)﴿ وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ﴾میں اظہار تعجب ہے یعنی جب تورات میں قتل کی سزا واضح طور پر مرقوم ہے تو پھر یہ کیا سمجھ کر آپ کو حکم بنا رہے ہیں مقصد یہ ہے کہ رعایت کے طالب ہیں ، ورنہ صحیح فیصلہ پر انہیں اطمینان خاطر نہیں ۔ حل لغات : يُحَكِّمُونَ: مصدر تحکیم ۔ حکم بنانا ، منصف بنانا ،