سورة المآئدہ - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم والا، نہات مہربان ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ مائدہ : مدینہ میں نازل ہوئی ، بہت سے عظیم المرتبت مسائل پر حاوی ہے ، مائدہ کے معنی خوان نعمت کے ہیں ۔ بنی اسرائیل نے کہا تھا ﴿أَنْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً اس لئے سورۃ کا نام ہی مائدہ ہوا یعنی یہ سورۃ اہل کتاب کی دنیوی ذہنیت کی آئینہ دار ہے ، اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ان لوگوں نے ہمیشہ دنیا کو دین پر ترجیح دی ، ہے اور کیونکر ان کی تمام تگ ودوکام ودہن کی تواضع تک محدود رہی ہے ۔