سورة النسآء - آیت 159

وَإِن مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور کوئی نہیں اہل کتاب میں مگر ان کی موت سے پہلے ان پر ضرور ایمان لائے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوں گے۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) یہ آیت حیات مسیح (علیہ السلام) پر زبر دست دلیل ہے ﴿قَبْلَ مَوْتِهِ﴾ کا مرجع اہل کتاب نہیں مسیح (علیہ السلام) ہے اور ﴿لَيُؤْمِنَنَّ﴾ سے مراد زمانہ مستقبل ہے ، یعنی ایک وقت آئے گا جب یہودیوں کو قرآن کی بتائی ہوئی صداقتوں پر ایمان لانا پڑے گا ۔