سورة النسآء - آیت 152

وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُولَٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہ کی یہی وہ لوگ ہیں کہ عنقریب اللہ انہیں ان کے اجردے گا اور اللہ بہت ہی بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) یہاں ایسے گروہ کا ذکر ہے جو تمام اختلافات سے بالا ہے اور جس کے ہاں تمام پیغمبر (علیہ السلام) تمام صداقتیں اور تمام حقائق یکساں واجب الایمان ہیں ، جو سلسلہ نبوت کی پہلی کڑی سے لے کر آخری کڑی تک سب کو مانتے ہیں ۔