سورة الفلق - آیت 1

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہیں کہ میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورۃ الفلق (ف 2) یہ سورۃ استعاذہ ہے ۔ اس میں مرد مسلم کو بتایا گیا ہے کہ اس کی ہر شر اور فتنہ کی بات سے احتراز کرنا چاہیے اور اللہ سے نیک توفیق مانگنا چاہیے کہ وہ اس کو جسم اور روح کی ہر آزمائش سے بچائے اور اپنی آغوش پناہ میں لے لے ۔