سورة النصر - آیت 3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اسے یاد کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: فرمایا ۔ چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین کی نصرت واعانت مقدرات میں سے ہے ۔ اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حمد وستائش میں مصروف رہیں اور اللہ کے باب میں ہر نوع کے سوہ ظن سے بچیں ۔ یقینا اللہ تو اب اور رحیم ہے *۔