سورة النصر - آیت 3
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اسے یاد کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) فرمایا چونکہ آپ (ﷺ) کی اور آپ (ﷺ) کے دین کی نصرت واعانت مقدرات میں سے ہے اس لئے آپ (ﷺ) حمد وستائش میں مصروف رہیں اور اللہ کے باب میں ہر نوع کے سوء ظن سے بچیں ۔ یقینا اللہ تو اب اور رحیم ہے ۔