سورة النسآء - آیت 112
وَمَن يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جو گناہ یا خطا کرکے کسی بے گناہ کے ذمہ لگائے اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور واضح گناہ کیا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں اتہام کے متعلق فرمایا ہے کہ کھلا گناہ ہے ۔ حل لغات : يَرْمِ: باب رمی یرمی ، مصدر رمی ، معنی پھینکنا ۔ ڈالنا ۔