سورة البروج - آیت 10

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں پر ظلم کیا اور پھر اس سے توبہ نہ کی بلاشبہ ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور جلادینے والی سزا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَتَنُوا ۔ فتنہ کے معنی دراصل عذاب اور کسی چیز کو آگ میں ڈالنے کے ہیں ۔ یہاں مقصود ہے آزمائش میں ڈالنا۔ الْحَرِيقِ ۔ آگ سوزش۔