سورة الفاتحة - آیت 6
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہمیں سیدھے راستے کی راہنمائی فرما
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٥) اللہ نے راہ طلب کی وسعتوں کو غیر محدود بنایا ہے مسلمان عرفان وسلوک کے ہر منصب کے بعد بھی ” طالب “ کے درجہ سے آگے نہیں بڑھتا یعنی خدا کا انعام وفضل بےپایاں وبیحد ہے ‘ اس لئے ایک عاصی سے لیکر حضور علیہ الصلوۃ والسلام تک یہی دعا مانگتے چلے آئے ہیں کہ اے خدا ہمیں صراط مستقیم پرچلا ۔ راہ اکرام وافضال کے دروازے بند نہ ہوں ۔