سورة النازعات - آیت 36
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہر دیکھنے والے کے لیے جہنم سامنے کردی جائے گی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: ﴿وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ﴾ میں اس طرف اشارہ ہے کہ منکرین تو یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ان کو چونکہ مال ودولت کی نعمتوں سے نوازا گیا ہے ۔ اس لئے آخرت میں بھی ان کو جنت کی نعمتوں سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیا جائے گا ۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ خلاف توقع ان کے سامنے جو چیز لائی جائے گی ، وہ جہنم ہوگی ۔