سورة النبأ - آیت 12
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم نے تم پر سات مضبوط آسمان بنائے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) ﴿سَبْعًا شِدَادًا ﴾سے مراد کئی نظام کواکب ہیں جو اپنی ساخت کے اعتبار سے نہایت محکم اور مضبوط ہیں ۔ سبع کا لفظ یہاں عدد کے لئے نہیں بلکہ تکثیر کے لئے ہے ۔